کویت اردو نیوز : اسرائیل کے دارالحکومت میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ پر مسلسل بمباری اور ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود اپنے یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر اپنے ہی ملک میں شدید مخالفت اور تنقید کا سامنا ہے۔
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کی سڑکیں اور گلیاں آج مظاہرین سے بھر گئیں۔ جنہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاج میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور غزہ میں جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرے کے مقررین نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 200 سے زائد اسرائیلیوں اور غیر ملکیوں کو بازیاب کرانے میں ناکامی پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کے اہل خانہ اور دوست شامل تھے، جنہوں نے حکومت سے اپنے پیاروں کی کسی بھی قیمت پر محفوظ واپسی کا مطالبہ کیا۔