کویت اردو نیوز : سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا سولر پینل تیار کیا ہے جو زیادہ سورج کی روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے سولر پینل کی نئی قسم کو ’’سولر لیف‘‘ کا نام دیا ہے اور یہ اب تصوراتی مرحلے سے گزر رہا ہے جو کہ پتوں سے مشابہت رکھتا ہے۔
نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ سولر پینل روایتی سولر پینلز کی نسبت زیادہ سورج کی روشنی جذب کرتے ہوئے اضافی تھرمل توانائی استعمال کر سکتا ہے۔
محققین کا خیال ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے سولرلیف کو زیادہ بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔نئی ٹیکنالوجی پودوں کے بخارات کی منتقلی کے نظام کو مدنظر رکھتی ہے، جس کے ذریعے پودے اپنے پتوں سے بڑی مقدار میں پانی جڑوں میں منتقل کر کے خود کو ٹھنڈا رکھتےہیں۔
محققین کا خیال ہے کہ اس نظام کو نقل کرنے پر مبنی سولرلیف خود کو ٹھنڈا رکھنے اور زیادہ سورج کی روشنی کو جذب کرنے میں بھی مدد دیں گے ۔
ایک عام سولر پینل کی کارکردگی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے، لیکن محققین کا خیال ہے کہ ایک سولر شیٹ سورج کی توانائی کا 13.2 فیصد زیادہ جمع کر سکتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ سولر پینل اپنے اندر ذخیرہ شدہ حرارت کو تازہ پانی اور تھرمل توانائی پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔فی الحال یہ سولر پینل تصوراتی مرحلے سے گزر رہا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ حقیقی دنیا میں اس میں کتنا وقت لگے گاجب یہ دستیاب ہوگا۔
اسمارٹ فون اب ختم آپ اب کہیں بھی دیکھیں ھاتھ کی ہتھیلی پر یا جسم کے کسی حصے پر