کویت اردو نیوز : میکسیکو میں ماہرین آثار قدیمہ نے جزیرہ نما Yucatan میں Chichen Itza کے ایک مندر کے تہہ خانے میں مایا جنگجو کا ایک ہزار سال پرانا مجسمہ دریافت کیا ہے۔
نئی ریلوے لائن بچھائے جانے سے پہلے ایک سروے کے دوران ماہرین آثار قدیمہ کو ایک مایا جنگجو کا مجسمہ ملا جس پر سانپ کی شکل کا ہیلمٹ تھا۔
میکسیکو کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اینتھروپولوجی اینڈ ہسٹری (INAH) نے ایک ترجمہ شدہ بیان میں کہا کہ مجسمے میں ایک جنگجو کو سانپ کی شکل کا ہیلمٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ہیلمٹ میں سانپ کے کھلے جبڑے ہیں جبکہ مجسمے کی لمبائی 13 انچ (33 سینٹی میٹر) اور چوڑائی 11 انچ (28 سینٹی میٹر) ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سر کسی وقت کسی بڑے مجسمے کا حصہ رہا ہوگا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے یہ مجسمہ میکسیکو میں ایک عبادت گاہ کے تہہ خانے سے کھدائی کی ہے جو کرسٹوفر کولمبس کے امریکہ پہنچنے سے پہلے کے زمانے کا ہے۔
کولمبیا کی تہذیب یوکاٹن جزیرہ نما میں مایا کے سب سے بڑے مراکز میں سے ایک تھی، جو 9ویں اور 13ویں صدی عیسوی کے درمیان تھی۔
اس جگہ پر ایل کاسٹیلو نامی ایک اہرام بھی ہے، جو تقریباً 30 میٹر (100 فٹ) بلند ہے۔
یہاں اب تک متعدد آثار قدیمہ کی باقیات دریافت ہو چکی ہیں جن میں مٹی کے برتنوں کے دس لاکھ سے زائد ٹکڑے اور چھ سو انسانی تدفین شامل ہیں۔ جبکہ متعدد تعمیراتی ڈھانچے اور دیگر مختلف نوادرات بھی دریافت ہوئے ہیں۔
ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک مقبول سیاحتی مقام ہے اور گزشتہ چند سالوں میں (INAH) نئے سیاحتی مراکز اور عجائب گھروں کے ساتھ ساتھ اس جگہ کے قریب "ٹرین مایا” کے نام سے ایک نئی ٹرین لائن بھی بنائی گئی ہے۔