کویت اردو نیوز 07 اکتوبر: ماحولیاتی پبلک اتھارٹی کا ردعمل، تنگ اور چھوٹی عوامی جگہوں پر سگریٹ نوشی کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی پبلک اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو جس میں ایک ملازم کسی سرکاری ادارے میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اتھارٹی نے اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھا لئے ہیں اور تمباکو نوشی کرنے والے کو ماحولیاتی تحفظ قانون کے آرٹیکل 56 کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا کہ بند اور نیم بند عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی ممانعت ہے سوائے اس جگہ کے جو سگریٹ پینے کے لیے مختص کی گئی ہو۔”
ماحولیات پبلک اتھارٹی نے عوام سے قانون پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں قانونی احتساب کا نشانہ نہ بنایا جائے۔