کویت اردو نیوز 07 اکتوبر: دبئی ڈیوٹی فری ریفل میں پاکستانی تارکین وطن نے ایک ملین ڈالر جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں مقیم پاکستانی شہری نے دبئی ڈیوٹی فری میلینیم ملینیئر کا تازہ ترین ڈرا جیت کر 01 ملین ڈالر کی رقم حاصل کر لی۔ 48 سالہ محمد شفیق نے سیریز 340 میں ٹکٹ نمبر 4422 رکھا تھا۔ اس نے 10 ستمبر کو اپنا ٹکٹ آن لائن خریدا تھا۔
سات بچوں کا باپ محمد شفیق پچھلے 30 سالوں سے ابوظہبی میں رہائش پذیر ہے اور ابوظہبی پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی میں شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر کام کرتے ہیں۔
محمد شفیق نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "دبئی ڈیوٹی فری تشہیر میں حصہ لینے کے اتنے کم وقت میں 10 لاکھ ڈالر جیتنے کے اس موقع کے لئے دبئی ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں اب بھی یقین نہیں کر پا رہا کہ یہ سچ ہے۔”
یاد رہے کہ محمد شفیق کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے اور وہ 19 ویں پاکستانی شہری ہیں جس نے 1999ء سے جاری ملینیم ملینئر کی اس تشہیر کے آغاز کے بعد 1 ملین ڈالر جیتا ہے۔