کویت اردو نیوز : سعودی عرب کی 5 یونیورسٹیاں عرب ممالک کی ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹائمز میگزین نے عرب ممالک کی ٹاپ 10 یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی ہے۔
فہرست میں پانچ یونیورسٹیوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ چار یونیورسٹیوں کا تعلق متحدہ عرب امارات اور ایک کا قطر سے ہے۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) ٹاپ ٹین میں ہے۔ کاوسٹ 2022 کی ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں میں دوسرے نمبر پر تھی۔
KAUST نے سائنس ریسرچ میں منفرد کارکردگی کے باعث پہلی پوزیشن حاصل کی۔
KAUST دنیا کی 207 بہترین یونیورسٹیوں میں سے دو سب سے باوقار یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ KAUST نے یہ درجہ ماحولیاتی تحقیق میں منفرد کارکردگی کی بنیاد پر حاصل کیا ہے۔
قطر یونیورسٹی کو ماحولیاتی تحقیق میں بہترین کارکردگی کے لیے تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
عرب ممالک میں متحدہ عرب امارات کی خلیفہ یونیورسٹی دوسرے نمبر پر ہے، یہ 2022 میں پانچویں نمبر پر تھی۔
شاہ فہد پیٹرولیم اینڈ منرل یونیورسٹی عرب ممالک کی یونیورسٹیوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔
امارات کی شارجہ یونیورسٹی پانچویں، کنگ خالد یونیورسٹی چھٹے، ایمریٹس یونیورسٹی ساتویں، امیر محمد بن فہد یونیورسٹی آٹھویں، ابوظہبی یونیورسٹی نویں اور شاہ سعود یونیورسٹی دسویں نمبر پر ہے۔