کویت اردو نیوز : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 بھارت میں ختم ہونے کو ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں روہت شروع سے ہی الزامات کی زد میں رہے ہیں۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور کپتان پر پچ بدلنے کا الزام لگا، اب بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹاس فکسنگ کے الزام کا سامنا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے بھی بھارتی کپتان روہت شرما پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا۔ سکندر بخت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ بخت نے دعویٰ کیا کہ روہت ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران ٹاس فکس کر رہے تھے۔ بخت کا کہنا ہے کہ روہت سکہ اپنے ہم منصب سے بہت آگے پھینکتا ہے اور آئی سی سی حکام لامحالہ بھارت کے حق میں فیصلے کرتے ہیں۔
دوسری جانب ایکس پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس کے دوران اتنا دور سکہ پھینکتے ہیں کہ حریف کپتان کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ ٹاس کس نے جیتا جبکہ میچ ریفری بتاتا ہےکہ بھارت نے ٹاس جیت لیا ہے۔ جبکہ ایک وڈیومیں ریفری سکہ دیکھنےسےپہلےہی بتادیتاہےکہ ٹاس بھارت نےجیتاہے۔
ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچز کے دوران ٹاس کے دوران بھارتی کپتان کی جانب سے سکہ پھینکنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ میگا ایونٹ کے دوران روہت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی جبکہ گروپ میچز کے دوران پاکستان نے انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف میچوں میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔
ٹاس فکسنگ کے الزامات کے بعد روہت شرما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے غم و غصے کو ہوا دی۔
دوسری جانب پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہر کپتان کا سکہ اچھالنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل بی سی سی آئی اور بھارتی کپتان کی جانب سے پچ بدلنے کا الزام لگایا گیا تھا کہ سیمی فائنل کو بھارت کے حق میں کرنے کے لیے میچ سے قبل پچ تبدیل کی گئی ہے۔
یاد رہےکہ بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2023ء کا فائنل میچ 19 اکتوبر کو بھارت و آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔