کویت اردو نیوز : یورپی یونین میں شامل ایک اہم ملک ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ایک علیحدہ آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناورے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔
پارلیمان کی طرف سے منظور کیا جانے والا بل حکومتی اتحاد نے چھوٹی جماعتوں کے اصرار پر پیش کیا، جس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
پارلیمنٹ سے منظور کی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار رہے۔
واضح رہے کہ آئس لینڈ، سویڈن، پولینڈ، جمہوریہ چیک اور رومانیہ نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے جب کہ حال ہی میں برسراقتدار آنے والے اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک اور یورپی ملک بیلجیم نےبھی فلسطین کوریاست تسلیم کرنےپرغور شروع کردیاہے۔
فرانس اور جرمنی سمیت مختلف یورپی ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کی جاری بمباری کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی اور احتجاج کیا۔
اسرائیلی بربریت سے اب تک 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں اور الشفاء، القدس اور العہلی سمیت مختلف اسپتالوں میں کام بند ہونے کی وجہ سے ہنگامی حالات میں مریض شہید ہورہے ہیں ۔