کویت اردو نیوز : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنی ایپلی کیشن گوگل میسجز کی وائس ریکارڈنگ میں شور کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا ‘نوائز کینسلیشن’ فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کی مدد سے صارفین بغیر شور سے آواز ریکارڈ کر سکیں گے۔ گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس فیچر سے سڑک پر گاڑیوں کے شور کے درمیان صوتی پیغامات بھیجنا آسان ہو جائے گا۔
ایسا کرنے کے لیے صارفین کو ریکارڈنگ کے دوران ‘نوائز کینسلیشن’ کا بٹن دبانا ہوگا، جس کے بعد پیغام وصول کرنے والے کو ایک غیر متاثر صوتی پیغام موصول ہوجائے گا۔
گوگل فی الحال ٹیسٹنگ کے لیے میسجز ایپ کے بیٹا ورژن میں اس فیچر کو رول آؤٹ کر رہا ہے۔
گوگل میسجز کا جو ورژن آپ استعمال کر رہے ہیں اسے جاننے کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں ایپ کی آپشن پر جائیں، پھر میسجز پر ٹیپ کریں اور نیچے تک سکرول کریں جہاں آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کے اینڈرائیڈ فون پر میسجز کا کون سا ورژن استعمال کیا جا رہا ہے۔