کویت اردو نیوز : ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو میزبانی کے آداب بھی بھلا ڈالے ۔
احمد آباد میں ورلڈ کپ فائنل کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دینے آئے۔ مودی نے ٹرافی آسٹریلوی کپتان کو دی اور مصافحہ کیے بغیر واپس چلے گئے۔
اس حرکت پر حیران ہو کر پیٹ کمنز نے بھارتی وزیراعظم کو ٹرافی ہاتھ میں لے کر پیٹھ پھیرتے دیکھا۔ آسٹریلوی کپتان کے ساتھ بھارتی وزیراعظم کے تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا یہ کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں کے ہیرو نریندر مودی سے اسی قسم کے رویے کی توقع تھی۔ اس کے رویے نے ہندوستان کو عالمی سطح پر انتہائی شرمندہ کیا۔