کویت اردو نیوز : ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین کے ہوش اڑ گئے۔ فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو زیادتی کی دھمکی دی گئی۔
اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر تنقید کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ شائقین نے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے فاتح بلے باز ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کرنے کی دھمکی دی۔
شرمناک دھمکیوں پر دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی انتہا پسندوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کئی لوگوں نے آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ اور ایک سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کی دھمکی دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2023 جیت لیا ہے ، کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج چھٹی بار آسٹریلیا کے سر پر سجا۔
ہندوستان کی امیدوں پر پانی پھیر دینے والے ٹریوس ہیڈ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل جا دن ایک حیرت انگیز دن ہے جس کا حصہ بن کر مجھے خوشی ہے۔ میں پہلے تھوڑا سا گھبرا گیا تھا لیکن مارنس نے مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ بہترین ثابت ہوا ہے۔ جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا گیا وکٹ بہتر ہوتی گئی۔
ادھر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے رہے، اس بار پہلے بولنگ کی، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا آسان تھا، اس لیے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میں ہماری ٹیم کی فیلڈنگ شاندار تھی، ہم نے پلان کے مطابق کھیلا اور کامیاب رہے، ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کی، ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔