کویت اردو نیوز : مائیکروسافٹ نے اپنے مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو پائلٹ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اے آئی اسسٹنٹ پہلے صرف ونڈوز 11 کے لیے جاری کیا گیا تھا، لیکن اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کو پائلٹ کو ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
اس سے صارفین ونڈوز 10 کا استعمال کرتے ہوئے سسٹم کے نئے فیچر استعمال کر سکیں گے۔
نیا AI اسسٹنٹ سب سے پہلے بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور اگلے چند مہینوں میں آہستہ آہستہ ونڈوز 10 ہوم اور پرو ایڈیشنز کے صارفین کے لیے رول آؤٹ ہوگا۔
Copilot Chat ایک GPT پر مبنی AI چیٹ بوٹ ہے جسے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ پائلٹ تک فوری رسائی چاہتے ہیں تو ونڈوز 10 کمپیوٹر کھولیں اور سیٹنگز پر جائیں۔
ترتیبات میں، اپ ڈیٹ اور سیکیورٹی پر کلک کریں اور پھر ونڈوز اپ ڈیٹ پر کلک کریں۔
وہاں،Get the latest updates as soon as they’re available آپشن کو منتخب کریں، جہاں سے آپ نئی اپ ڈیٹس کو چیک کر کے انہیں انسٹال کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب مائیکروسافٹ نے بھی اکتوبر 2025 تک ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس تاریخ کے بعد آپریٹنگ سسٹم کے لیے سیکیورٹی اور دیگر اپ ڈیٹس دستیاب نہیں ہوں گی۔