کویت اردو نیوز : اسرائیل نے 11 سالہ فلسطینی بچے کا فٹبالر بننے کا خواب چھین لیا۔
اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطین میں ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے ، کتنے چھوٹےچھوٹے بچے ہیں جن کی آنکھوں میں خواب تھے جو مٹی کے نیچے دب گئے اور کتنے بچے ہیں جو آج بھی اپنے خواب پورے کرنا چاہتے ہیں۔
انہی میں ایک 11 سالہ فلسطینی لڑکا بھی ہے جو فٹبالر بننا چاہتا تھا لیکن اسرائیل نے اس کے خواب چھین لیے۔
بتایا جاتا ہے کہ 11 سالہ بچہ مراکش کے فٹبالر یاسین بونو کا مداح ہے اور بچے نے موقع ملنے پر اپنے آئیڈیل بونو سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مراکشی فٹبالر کو اپنے نوجوان فلسطینی مداح کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے فوراً بچے کو فون کیا اور بچے کے دل کو پریشانی کے عالم میں خوشی دینے کی کوشش کی۔