کویت اردو نیوز : لاہور میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے بعد نوجوان کا کٹا ہوا بازو دوبارہ جوڑ کر حیران کن کارنامہ سرانجام دیا۔
24 نومبر کو فیصل آباد میں وقار نامی مزدور کا مشین کے اندر گرنے سے ہاتھ کٹ گیا۔
زخمی وقار کا ہاتھ صبح ساڑھے سات بجے کٹاتھا، وقار کے اہل خانہ نے اسے فوری طور پر سول اسپتال فیصل آباد منتقل کیا، سول اسپتال فیصل آباد نے وقار کو ہینڈ اپر لمب سرجری سینٹرسی ایم ایچ لاہورمیں ریفرکردیا۔
مریض دوپہر ایک بجے کے قریب لاہور ہسپتال پہنچا اور ڈاکٹروں نے 15 منٹ میں سرجری شروع کر دی۔
سرجری کرنے والوں میں ڈاکٹر خالد قریشی، ڈاکٹر عاطف عزیز، ڈاکٹر ذیشان طالب، ڈاکٹر شعیب،ڈاکٹر عطا الرحمان، ڈاکٹر وحید، ڈاکٹر عاصم ،ڈاکٹر عثمان شامل تھے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کی ہڈیوں اور باریک شریانوں کو جوڑا اور آپریشن کے بعد مریض کے ہاتھ میں خون آنا شروع ہوگیا۔
ہاتھوں یا انگلیوں کے کٹ جانے کی صورت میں، ہلز ایک ایسا مرکز ہے جہاں آرتھوپیڈک پلاسٹک سرجری، نیورو سرجری ، ویسکولر سرجری کے بازوؤں والے ٹرینڈ سپر اسپیشلسٹ ڈاکٹر ایک ہی چھت کے نیچے بیک وقت کام کرتے ہیں۔