کویت اردو نیوز : موٹروے پولیس نے حیران کن کارنامہ انجام دیتے ہوئے میاں بیوی کو جلتی ہوئی گاڑی سے بحفاظت باہر نکالا۔
دونوں میاں بیوی لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ فیض پور کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی افضل مجید اور پٹرولنگ افسران نے بہادری اور چستی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میاں بیوی کو جلتی ہوئی گاڑی سے باہر نکالا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی نے اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ سیکٹرکمانڈر غلام قادرسندھونےپٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو خوب سراہا۔
اس سے قبل موٹروے پولیس نے تشدد کے خوف سے بھاگنے والی لڑکی کو گھر والوں سے ملا دیا تھا ، رحیم یار خان کے قریب قومی شاہراہ پر پٹرولنگ اہلکاروں کو لاپتہ 12 سالہ بچی لاوارث حالت میں ملی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گمشدہ 12 سالہ بچی رحیم یار خان کے قریب قومی شاہراہ پر پٹرولنگ افسران کو لاوارث حالت میں ملی۔
وہ نوکرانی تھی، لڑکی کا باپ فوت ہوچکا تھا اور اس کی ماں نے اسے نوکرانی رکھوایا گیا تھا۔ ڈاکٹر کی ماں اسے تشدد کا نشانہ بناتی تھی جس کی وجہ سے وہ گھر سے بھاگ گئی۔
ترجمان لاہور موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور موٹروے پولیس نے خوفزدہ لڑکی کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی کو موٹروے پولیس نے اپنے میس میں کھانا کھلایا: لڑکی کے والدین سے رابطہ کرنے کے بعد پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کر دیا۔