کویت اردو نیوز : صحت مند طرز زندگی اچھی جسمانی صحت کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے، اس لیے اس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔
سوشل میڈیا نے طرز زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور صارفین ایک بار پھر مہنگی مصنوعات کی بجائے روایتی اور آزمودہ ٹوٹکوں کا رخ کر رہے ہیں۔
زیتون کا تیل اور لیموں دونوں ہی مجموعی صحت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ مرکب جسم کو روزانہ ڈیٹاکس کرتے ہوئے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔
زیتون کے تیل اور لیموں کا رس برابر مقدار میں ملا کر یہ حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ایک وقت میں ایک چمچ کام کرے گا۔
قبض کو دور کرتا ہے
زیتون کے تیل اور لیموں میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ٹوٹکہ کھانے کے صحیح ہضم ہونے میں اہم کردار ادا کرکے قبض کو روکتا ہے۔
دل کی صحت
زیتون کا تیل چونکہ فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے یہ خون کی گردش کو بہتر طریقے سے منظم کرتا ہے۔ یہ نہ صرف خراب کولیسٹرول کو دور کرتا ہے بلکہ خون کی روانی کو بھی بہتر کرتا ہے۔
جگر اور معدہ کو متوازن رکھتا ہے
زیتون کے تیل اور لیموں کا یہ امتزاج جگر سے زہریلے مادوں کا اخراج ممکن بناتا ہے جو کہ جگر اور معدہ دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
ہڈیوں کا درد
اس مکسچر کا ایک چائے کا چمچ روزانہ صبح پینے سے آپ کو حیرت انگیز فوائد مل سکتے ہیں، اس مکسچر میں موجود اینٹی انفلامیٹری خصوصیات ہڈیوں کے درد کو دور کرتی ہیں۔
جلد، ناخن اور بالوں کو مضبوط کرتا ہے
اس سے کمزور یا پیلے ناخنوں کو آسانی سے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک کھانے کا چمچ زیتون کے تیل میں لیموں کے چند قطرے ملا کر مکسچر تیار کریں، اسے سونے سے پہلے 10 منٹ تک ناخنوں پر لگائیں اور اگلی صبح دھو لیں۔
اسی مکسچر کو بالوں پر لگانے سے بالوں کے مختلف مسائل بھی آسانی سے ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
نوٹ: بہت سے لوگوں کو مختلف چیزوں سے الرجی ہوتی ہے، لیموں کا رس ہر کسی کے معدے کے لیے اچھا نہیں ہوتا، اس لیے اپنی عمومی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی نسخہ یا ٹوٹکا استعمال کریں۔