کویت اردو نیوز : سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے کہا ہے کہ "نجی شعبے کے ملازمین ایک ہی وقت میں دو کام کر سکتے ہیں”۔
وزارت نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ "ایک ہی وقت میں دو ملازمتیں کرنے والوں کو اپنے ملازمت کے معاہدے اور متعلقہ ادارے کی پالیسی پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی”۔
کچھ ادارے اپنے ملازمین کو ملازمت کے دوران کہیں اور کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
اگر نجی شعبے کا کوئی ملازم ایسی تنظیم میں کام کر رہا ہے، تو اسے اپنی تنظیم کی پالیسی اور ملازمت کے معاہدے کی پابندی کرنی ہوگی۔
وزارت نے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ سعودی شہریوں یا مقیم غیر ملکیوں کے لیے نجی شعبے میں دو ملازمتوں کی اجازت ہے یا نہیں اور اس کے لیے کیا شرائط ہیں۔
اس سے قبل سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے کہا تھا کہ ‘قوی’ پورٹل کے ذریعے ملازمین کے 80 فیصد کنٹریکٹ کی رجسٹریشن پر پابندی لگانے والے اداروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت نے نجی شعبے کی کمپنیوں اور اداروں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے سعودی اور غیر ملکی ملازمین کے کنٹریکٹ جلد از جلد قوی پورٹل پر رجسٹر کریں۔
افرادی قوت کی وزارت نے اس سے قبل نشاندہی کی تھی کہ نجی اداروں کو 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 20 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 50 فیصد اور اس سال کی تیسری سہ ماہی میں 80 فیصد ملازمت کے معاہدے رجسٹر کرنے ہوں گے۔
وزارت نے نشاندہی کی تھی کہ متعلقہ فریقوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مذکورہ تناسب میں رجسٹریشن ضروری ہے۔