کویت اردو نیوز : سعودی عرب کے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاسپورٹ حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سعودی عرب آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔
پاکستانی شہری کسی اور کے پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا۔جعلسازی کے الزام میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
ہوائی اڈے پر متعلقہ حکام اس سے قبل متعدد مسافروں کو حراست میں لے چکے ہیں جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئےتھے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 17 ہزار 463 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 16 نومبر سے 22 نومبر 2023 کے درمیان ہوئیں۔
غیر قانونی تارکین وطن کی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز گرفتار کیے گئے افراد میں سے 10,856 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
گرفتار کیے گئے 3934 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جبکہ 2673 تارکین وطن لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
مذکورہ مدت کے دوران 773 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
"ان میں سے 44 فی صد یمنی ؛ 45 فی صد ایتھوپیائی باشندے ، 11 فی صد دوسرے ممالک کے تارکین وطن تھے۔”
اسی طرح غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے 54 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولیات فراہم کرنے پر 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔