کویت اردو نیوز : موسمی اثرات یا گھروں میں نمی کی وجہ سے اکثر ڈبے میں بند مصالحے گیلے ہو جاتے ہیں جس سے ان کی تازگی برقرار نہیں رہتی، یہی مسئلہ چینی کا ہے جو گیلے ہونے کے بعد مزیدار نہیں ہوتی ۔
چینی کا یہ مسئلہ خواتین کے لیے بہت پریشان کن ہے لیکن بہت سی خواتین اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ نہیں جانتی ہیں۔
چند آسان ٹوٹکوں پر عمل کر کے کچن میں موجود چینی کو تازہ رکھا جا سکتا ہے۔
• چینی کو ذخیرہ کرنے کے لیے پلاسٹک کے برتنوں کے بجائے شیشے کے برتنوں کا انتخاب کریں۔ چینی کو نکالتے وقت ہمیشہ خشک چمچ استعمال کریں۔
• جار میں چینی بھرنے کے بعد اس میں چاول کے پوٹلی ڈال دیں تاکہ اسے نمی سے بچایا جا سکے۔ چاول نمی کو جلدی جذب کرتا ہے اور چینی کو آسانی سے نمی سے بچا سکتا ہے۔
• چینی کو نم ہونے سے روکنے کے لیے چینی میں 4 سے 5 لونگ ڈالنا ایک بہترین آپشن ہے۔
• چینی کو نمی سے بچانے کے لیے بلاٹنگ پیپر بھی ایک موثر آپشن ہو سکتا ہے۔ جار میں چینی ڈالنے سے پہلے بلوٹنگ پیپر کا ایک ٹکڑا نیچے رکھیں اور پھر اس میں چینی بھر دیں۔