کویت اردو نیوز : جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے دل کا دورہ پڑنے والے دو عمرہ زائرین کی جان بچائی ہے۔
سبک ویب سائٹ کے مطابق ایک عمرہ زائرین پاکستانی ہے جس کی عمر 70 سال ہے جبکہ دوسرا ازبک زائرین ہے جس کی عمر 68 سال ہے۔
میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ "دونوں حاجیوں کے دل کی دھڑکن بالکل بند ہو گئی تھی”۔ "بروقت مداخلت سے دل کی دھڑکن بحال کر کے ان کی جان بچائی گئی ہے۔”
میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ ٹیم 24 گھنٹے ایئرپورٹ پر زائرین اور مسافروں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے موجود ہے۔
"ایئرپورٹ پرموجود میڈیکل ٹیم کےپاس جان بچانے کیلیے تمام آلات موجود ہیں اور یہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مسافروں کوقریبی ہسپتال منتقل کرنیکی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔”
اس سے قبل بھی سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے عمرہ کے دوران دل کی تکلیف میں مبتلا ایک معمر حاجی کو بچایا تھا ۔
معمر زائر کو عمرے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ وہ تین گھنٹے تک درد اور تکلیف میں رہا۔ درد دائیں جانب شروع ہوا اس کے بعد سینے کے پورے بائیں حصے میں درد ہونے لگا۔
عمرہ زائر کو اجیاد کے ایمرجنسی اسپتال لایا گیا، جہاں طبی عملے نے معائنہ اور ٹیسٹ کیے تو پتہ چلا کہ دل کی بڑی رگ میں خون جما ہوا ہے۔
طبی ٹیم ہنگامی بنیادوں پر کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی پہنچی جہاں ڈاکٹروں نے عمرہ زائر کو کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی سہولت فراہم کی۔
کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں عمرہ زائر کو خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت اور تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔