کویت اردو نیوز 14 اکتوبر: کویت آنے کی غرض سے امارات میں پھنسے مصریوں کو کویت منتقل کرنے کی تاریخوں کا تعین کر کے پریشانی ختم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک امیگریشن اور مصری امور کی وزیر مملکت نبیلہ مکرم نے اعلان کیا کہ امارات میں پھنسے ہوئے مصریوں شہریوں کو 15 اکتوبر سے کویت میں ان کی منتقلی کی تاریخیں طے کر کے ان کی پریشانی ختم کر دی گئی ہے۔
مصر ی حکومت کی پیروی کے بعد 300 مصریوں کی پریشانی ختم ہو گئی ہے۔ کویت واپس لوٹنے کا دعوی کرنے والی کمپنی نے 300 مصری شہریوں کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا۔ امارات میں قرنطین کا عرصہ گذارنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ حقیقت میں انھیں امارات لے جارہا تھا مزید یہ کہ کویت کے لئے ان کے سفری ٹکٹوں کے کوئی دستاویز ہی نہیں ہیں۔
وزیر نبیلہ مکرم نے بتایا کہ مصری وزیر سیاحت ڈاکٹر خالد الانانی کے ساتھ ہم آہنگی سے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے مصریوں کو کویت لے جانے کے لئے پروازوں کی 4 تاریخیں طے کی گئی ہیں جن کی تاریخ 15 ، 19 ، 21 اور 22 اکتوبر ہے۔
مزید پڑھیں: براستہ دبئی کویت لے جانے کے نام پر مصری شہریوں کے ساتھ بڑا دھوکہ ہو گیا
انہوں نے اپنے بیانات میں مزید کہا کہ "امارات میں پھنسے ہوئے مصریوں کے قیام کے ذمہ دار سیاحتی کمپنیوں کو مطلع کرنے کے لئے وزارت سیاحت کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے اور اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ مخصوص تاریخوں پر کویت واپس آنے تک کسی بھی مصری شہری کو وہاں ہوٹل میں نہ چھوڑا جائے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "کویت سے پھنسے ہوئے مصریوں کی واپسی کے لئے چار پروازوں کی تاریخیں طے کرنے سے یہ بحران پر امن طور پر ختم ہو جائے گا۔”