کویت اردو نیوز :بیرون ملک مقیم پاکستانی اور غیر ملکی شہری پاکستان آنے کے بعد چار ماہ تک بغیر کسی ٹیکس یا ڈیوٹی کے اپنے موبائل فون استعمال کر سکتے ہیں۔
جمعرات کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ‘پاکستان آنے والے پاکستانی اور غیر ملکی شہری بغیر کسی ٹیکس/ڈیوٹی کے پاکستان آنے کی تاریخ سے 120 دنوں تک اپنے ذاتی فون رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق اوورسیز پاکستانی https://dirbs.pta.gov.pk/drs
پر جا کر اپنے موبائل فون کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے رواں سال مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کو چار ماہ کے لیے پی ٹی اے ٹیکس کے بغیر موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔
اس وقت ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق موبائل فون بلاک کرنے کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے…عارضی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ نیا سسٹم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے بنایا گیا ہے جو اپنے موبائل ڈیوائسز پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے اور ان پر صرف ایک موبائل فون لاگو ہوگا۔