کویت اردو نیوز : یوگنڈا کے ایک اسپتال میں 70 سالہ خاتون نے معجزانہ طور پر جڑواں بچوں کو جنم دیا۔
جڑواں بچوں کی یہ پیدائش مصنوعی طبی طریقہ ‘ان وٹرو فرٹیلیٹی (IVF)’ کے تحت ممکن ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سفینہ ناموکایا نامی 70 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر ایڈورڈ تمالے سلی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے، جس کے تحت ایک افریقی خاتون کے لیے 70 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کی پیدائش ممکن ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا، "ماں اور جڑواں بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، اب بھی ویمن ہسپتال انٹرنیشنل اینڈ فرٹیلیٹی سنٹر کی دیکھ بھال میں ہیں۔”
خاتون نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’70 سال کی عمر میں ہر کسی کو کمزور سمجھا جاتا ہے کہ اس عمر میں حاملہ ہونے اور بچے کو جنم دینے یا ان کی دیکھ بھال کرنے کے قابل نہیں ہے، اور اس عمر میں ان جڑواں بچوں کی پیدائش ایک معجزہ ہے۔’
نامکوایا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے 2020 میں ایک بیٹی کو جنم دیا تھا جس کے بعد ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پہلے شوہر کا انتقال 1992 میں ہوا، 1996 میں اس نے دوسری شادی کی۔