کویت اردو نیوز : پاکستان اسکول نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے زاید سسٹین ایبلٹی ایوارڈ جیت لیا ہے۔
زاید سسٹین ایبلٹی ایوارڈ کا انعقاد دبئی ایکسپو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کورٹ ایجوکیشن اسکول کی ہونہار پاکستانی طالبہ سمعیہ کو ایوارڈ سے نوازا۔ پاکستانی سکول نے گلوبل ہائی سکول کیٹیگری جیت لی۔
پاکستان سکول کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس نے مقابلے کے دوران کم سے کم پانی سے باغ اگانے کا پراجیکٹ پیش کیا اور یہ پراجیکٹ سکول کی دو طالبات سمیعہ اور کنزہ نے پیش کیا۔
کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس مظفرآباد میں واقع ہے جو 2005 میں آزاد کشمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے یتیم ہونے والے بچوں کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
صحت، پانی، خوراک، توانائی ، موسمیاتی تبدیلی کے زمروں میں زاید سسٹین ایبلٹی ایوارڈ جیتنے والی ٹیم کو 1 ملین ڈالر دیئے جائیں گے اور ہر عالمی ہائی اسکول کے فاتح کو 1.5 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔