کویت اردو نیوز : زخمی فلسطینی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا چوتھا گروپ ہفتے کے روز امارات پہنچ گیا ہے ۔
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایات پر امارات کے ہسپتالوں میں ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں اور کینسر کے ایک ہزار مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM کے مطابق مصر کے العریش ہوائی اڈے سے ایک طیارہ 77 بچوں کو لے کر ابوظہبی پہنچ گیا ہے جنہیں طبی امداد کی فوری ضرورت ہے۔زخمی فلسطینی بچوں کے ساتھ خاندان کے 43 افراد بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 20 ملین ڈالر کا امدادی پیکج مختص کیا ہے۔ امدادی سامان طیاروں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا ہے۔
سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سے غزہ کے لیے بڑے پیمانے پر امداد بھیجی گئی ہے جب کہ شہری بھی عطیات کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
آئی سی آر سی کی اہلکار کلیئر ڈالٹن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک بہت دل کھول کر امداد بھیج رہے ہیں لیکن انہیں جس قسم کی تباہی کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لیے مزید بہت کچھ کی ضرورت ہے۔