کویت اردو نیوز : بالوں کی خشکی ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا اکثر لوگ سردی کے موسم میں کرتے ہیں۔
بالوں کی خشکی کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کسی قسم کی الرجی، عمر، موسم، تناؤ، بیماریاں اور دیگر مسائل ۔
بالوں کی ناقص صفائی کوئی ایسا عنصر نہیں ہے جو خشکی کو بڑھاتا ہے، لیکن بالوں کو نہ دھونے سے اکثر خشکی زیادہ نمایاں ہوجاتی ہے۔
ویسے تو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے شیمپو کا استعمال عام ہے لیکن گھر میں موجود چند عام چیزوں سے اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ان میں سے کچھ گھریلو علاج آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
• سر کی جلد پر 3 سے 5 چمچ ناریل کے تیل کی مالش کریں اور پھر ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد اپنے بالوں کو شیمپو سے دھو لیں۔
• ایلو ویرا جیل کی تھوڑی سی مقدار سر کی جلد پر لگانے کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو لیں۔
• ایک چوتھائی کپ سیب کا سرکہ اسی مقدار میں پانی کے ساتھ ملائیں۔ اس مکسچر کو سر پر ڈالیں اور پھر کم از کم 15 منٹ انتظار کریں اور پھر بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔
• اسپرین کی 2 گولیاں پیس کر شیمپو میں مکس کریں اور بالوں پر شیمپو لگائیں، 2 منٹ انتظار کریں اور پھر دھو لیں۔
• بالوں کو گیلا کریں اور پھر کچھ مقدار میں بیکنگ سوڈا سر پر لگانے کے بعد چند منٹ انتظار کریں اور پھر سر دھو لیں۔
• 2 چائے کے چمچ لیموں کے رس سے سر کی مالش کریں اور پھر چند منٹ انتظار کرنے کے بعد دھو لیں۔ سر دھونے کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ایک کپ پانی میں ملا کر سر پر لگائیں۔
• رات کو سونے سے پہلے زیتون کے تیل کے چند قطروں سے اپنے سر کی مالش کریں اور پھر سر پر ٹوپی پہن کر سو جائیں، صبح اٹھ کر اپنے بالوں کو شیمپو سے دھو لیں۔