کویت اردو نیوز 15 اکتوبر: پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے چھاپے میں 71 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے کر ملک بدر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی امور، داخلہ اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (پی اے ایم) کے ممبروں پر مشتمل کمیٹی نے حال ہی میں الشدادیہ یونیورسٹی میں سیکیورٹی چیک کا انعقاد کیا اور رہائشی اقامہ و مزدور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 71 تارکین وطن کو گرفتار کیا جو یونیورسٹی کی سائٹ پر کام کر رہے تھے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے کچھ ملازمین ہاؤس ڈرائیور، چرواہے اور یہاں تک کہ ان میں سے کچھ اپنے اسپانسرز کے بجائے دوسروں کے لئے کام کرتے پائے گئے ہیں۔ روزنامہ نے مزید کہا کہ سول کپڑوں میں ملبوس انسپکٹرز کو شک کی بنا پر کچھ افراد غیر قانونی طور پر کام کرتے نظر آئے تھے۔
مزید پڑھیں: متعلقہ ضروریات کا اطلاق کئے بغیر کسی مسافر کو کویت میں داخلہ نہیں ملے گا
کمیٹی کے ڈائریکٹر فہد الکندری نے بتایا کہ 11 خلاف ورزی کرنے والوں کے پاس 20 نمبر (گھریلو ورک پرمٹ) تھا جبکہ باقی آرٹیکل 18 پر تھے لیکن ان کو ان کے کفیلوں کی بجائے دوسروں کے لئے کام کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ روزنامہ نے مزید کہا کہ ان میں سے کچھ روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کر رہے تھے اور ان کے کچھ مالکان نے یونیورسٹی سے ٹینڈر نہیں جیتے ہیں۔
الکنداری نے کہا کہ تمام خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائے گا اور رہائشی امور کے محکمہ کے تعاون سے کفیل کو ایک مخصوص ضابطہ کے تحت رکھا جائے گا۔