کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ کی وفاقی عدالت نے خاتون کو ایک ماہ قید اور 3000 درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق متاثرہ نے شکایت درج کروائی کہ "وہ رہائشی عمارت میں داخل ہو رہا تھا جہاں وہ رہ رہا تھا کہ اچانک ایک خاتون نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔”
متاثرہ کا کہناہےکہ جب میں نے پولیس کو شکایت درج کروانے کےلیے کہا تو اس خاتون نے غصےمیں آکر اپنے ناخنوں کیساتھ میرا چہرہ نوچ ڈالا، جسکی وجہ سےمیں 20 دن تک ڈیوٹی پر بھی نہیں جاسکا۔”
متاثرہ شخص نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے خاتون کو طلب کر کے اس کا بیان ریکارڈ کرایا۔
خاتون نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس کا کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا۔
بعد ازاں خاتون نے پبلک پراسیکیوشن کے سامنے پولیس سٹیشن میں دیا گیا اپنا بیان واپس لے لیا اور موقف اختیار کیا کہ مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی اور اپنا دفاع کیا۔
متاثرہ نے بیان کی تصدیق کے لیے میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
عدالت نے خاتون کو دو ماہ قید اور تین ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی۔ اپیلٹ کورٹ نے دو ماہ کی قید کم کرکے ایک ماہ کردی لیکن جرمانہ برقرار رکھا۔