کویت اردو نیوز : سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی فلو اور بخار کے وائرس کا موسم آتا ہے، جو انسانی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
فلو اور بخار سے بچنے کے لیے مضبوط مدافعتی نظام کا ہونا بہت ضروری ہے۔ یہ انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔
طرز زندگی، صحت، عمر، تناؤ مضبوط مدافعتی نظام کے لیے بہت اہم ہیں۔
ان عادات کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بنانا آپ کو سردیوں میں بیمار ہونے سے بچانے میں کافی حد تک مدد کر سکتا ہے۔
• وٹامنز اور منرلز سے بھرپور متوازن غذا قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ اپنی معمول کی خوراک میں مختلف قسم کے پھل اور سبزیاں شامل کریں ، سردیوں میں وٹامن سی سے بھرپور غذا کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔
• موسم سرما کی بیماریوں سے لڑنے میں باقاعدہ ورزش اہم کردار ادا کرتی ہے۔ روزانہ چہل قدمی، یوگا یا سائیکلنگ نہ صرف خون کی روانی کو بڑھاتی ہے بلکہ خون کے سفید خلیات کی پیداوار میں بھی مدد دیتی ہے۔ اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے کے لیے ہر روز کم از کم 30 منٹ ورزش کو یقینی بنائیں۔
• سردیوں میں اچھی نیند لیں، رات کی نیند سے جسم خود کو ٹھیک کرتا ہے۔ رات میں سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند بھی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔
• سردیوں میں پانی کا لازمی استعمال کریں ، پانی پینے سے مدافعتی خلیوں کی گردش اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد ملتی ہے۔
• تناؤ مدافعتی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے جس سے بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس لیے تناؤ سے دور رہیں ۔