کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپیٹیشن فار یوتھ (WAICY) میں کئی تمغے جیتے اور دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بین الاقوامی مصنوعی ذہانت کے مقابلے میں امریکا، بھارت، یونان، کینیڈا ، سنگاپور سمیت 40 ممالک کے 18 ہزار طلباء نے حصہ لیا۔
بین الاقوامی مقابلے کا اہتمام سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ‘ سدایا ‘ نے کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (QUST) کے تعاون سے کیا تھا۔
مقابلے میں سعودی عرب کے 18 منصوبے کامیاب ہوئے جن میں سے 11 پراجیکٹس نے سونے، چاندی ، کانسی کے تمغے حاصل کیے جب کہ 6039 پراجیکٹس میں سے 7 پراجیکٹس ایڈوانس پوزیشن پر رہے۔
امریکہ نے 10، ہندوستان اور یونان نے دو دو جبکہ کینیڈا اور سنگاپور نے ایک ایک میڈل حاصل کیا۔
اس مقابلے میں سعودی عرب کی نمائندگی مسک، الزہران، مدک، قست، آرامکو، العلا ، نیوم کے پرائمری، مڈل اور سیکنڈری اسکولوں کے طلباء نے کی۔
سعودی طلباء کی بہترین کارکردگی پر سدایا اور کاوسٹ کو عالمی سطح پر ایکسی لینس آرگنائزیشن ایوارڈ دیا گیا۔ مصنوعی ذہانت کی تعلیم کو فروغ دینے میں سدایا اور کاوسٹ کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا۔