کویت اردو نیوز 20 اکتوبر: پچھلے 80 دنوں میں 197،000 مسافر کویت سے روانہ ہوئے جبکہ 135،000 کویت پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر آپریشنز منصور الہاشمی نے بتایا کہ یکم اگست سے کل تک ہوائی اڈے کے آپریشن کے آغاز کے بعد سے گزشتہ 80 دنوں میں 197،000 مسافر کویت سے روانہ ہوئے جبکہ تقریبا 135،000 مسافر مختلف ائیر لائنز کی 1965 پروازوں کے ذریعے کویت پہنچے۔
الہاشمی نے کہا کہ تمام پروازیں جو ملک سے روانہ ہوتی اور پہنچتی ہیں وہ پہلے مرحلے کے آپریشن میں آتی ہیں جو کہ 30 فیصد سے تجاوز نہیں کرتی ہیں۔ روانگی کی زیادہ تر پروازیں ترکی ، دبئی اور دوحہ کے لئے تھیں۔
34 ممنوعہ ممالک کے تارکین وطن کو ملک سے سفر کی اجازت ہے اور وہ ملک میں داخل بھی سکتے ہو ہیں بشرطیکہ انہیں 14 دن تک غیر ممنوعہ ملک میں قیام کرنا ہو گا۔ پی سی آر سرٹیفکیٹ کے علاوہ ملک آمد پر صحت کی ضروریات پر عمل پیرا ہونا اور 14 دن کا قرنطین لازم ہے۔
مزید پڑھیں: 34 ممنوعہ ممالک کی پروازیں بحال کرنے کی تجویز ایک بار پھر پیش کر دی گئی
محکمہ آپریشنز ملک میں محکمہ صحت کے حکام کے معیارات اور شرائط کے مطابق مسافروں، ایئر لائنز اور گراؤنڈ سروسز کے عملے کو درپیش تمام رکاوٹوں کی سہولت اور ان پر قابو پانے کے لئے ملک میں متعلقہ حکام سے مستقل بات چیت کر رہا ہے۔