کویت اردو نیوز : کیا آپ کو معلوم ہے کہ مملکت میں غیر ملکی خواتین کی تنخواہ سعودی خواتین سے کتنی زیادہ ہے؟
سعودی ڈیٹا پورٹل نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ تکنیکی، سائنسی اور انسانیت کے شعبوں میں غیر ملکی خواتین کی تنخواہوں میں سعودی خواتین کے مقابلے میں 2650 ریال کے فرق سے زیادہ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی ڈیٹا پورٹل کا کہنا ہے کہ 2022 کے دوران نجی شعبے میں ملازمت کرنے والی سعودی خواتین کی اوسط تنخواہ 7 ہزار 750 ریال ریکارڈ کی گئی جب کہ ان شعبوں میں ملازمت کرنے والی غیر ملکی خواتین کی تنخواہ 10 ہزار 400 ریال تھی۔
پرائیویٹ سیکٹر میں سائنسی، ٹیکنیکل اور ہیومینٹیز کے شعبوں میں کام کرنے والے سعودی ماہرین کی اوسط تنخواہ 15,400 ریال ریکارڈ کی گئی جب کہ ان شعبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی اوسط تنخواہ 13,000 ریال ہے۔
نجی شعبے کی لائبریریوں میں سعودیوں کی اوسط تنخواہ 4.84 ہزار اور غیر ملکیوں کی تنخواہ 7.97 ہزار ریال ریکارڈ کی گئی۔
مختلف سروس کی ملازمتوں میں سعودی خواتین کی اوسط تنخواہ 4.33 ہزار اور سعودی مردوں کی تنخواہ 6.57 ہزار ریال ہے۔
انجینئرنگ کی ملازمتوں میں خواتین کی اوسط تنخواہ 6 ہزار 100 ریال اور مردوں کی 12 ہزار 200 ریال ہے ۔