کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں ڈیجیٹل سروسز کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد حکومتی امور آسان ہو گئے ہیں۔
ان میں اقامہ کا اجراء، تجدید، ویزوں کا اجراء، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ ‘استمارہ’ کی تجدید اور دیگر امور شامل ہیں۔
ڈیجیٹل سروسز سے پہلے حکومتی معاملات کے لیے عدلیہ اور دیگر دفاتر سے رجوع کرنا پڑتا تھا۔
ڈیجیٹل خدمات کے ساتھ، اب تمام معاملات اپنے گھر سے آرام سے کیے جا سکتے ہیں، جس سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سہولت ملی ہے۔
اقامہ کی تجدید اور دیگر امور ابشر اکاؤنٹ کے بغیر ممکن نہیں۔ ابشر اکاؤنٹ توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے لیے بھی اہم ہے۔
موبائل سمز بھی ابشر اکاؤنٹ سے منسلک ہیں۔
جوازات مے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص نے استفسار کیا کہ ‘ابشر اکاؤنٹ پر کوئی اپنا فون نمبر کیسے بدل سکتا ہے؟’
سوال کے جواب میں، جوازات نے کہا کہ ‘جو لوگ ابشر اکاؤنٹ میں درج اپنا موبائل نمبر تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ ابشر اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد اپنی معلومات یا پروفائل سیکشن میں جائیں ، جہاں درج موبائل نمبر کو تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے۔ منتخب کرکے نیا موبائل نمبر درج کریں پھر اسے محفوظ کریں۔
اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ نیا موبائل نمبر ابشر اکاؤنٹ ہولڈر کے پتے پر جاری کیا گیا ہے۔ ابشر اکاؤنٹ کے لیے یہ لازمی ہے کہ دیا گیا موبائل نمبر اسی شخص کا ہونا چاہیے جس کے لیے اکاؤنٹ بنایا جا رہا ہے۔
ابشر کے حوالے سے ایک شخص نے جوازات کے ساتھ استفسار کیا کہ ’ابشر سسٹم میں اکاؤنٹ بناتے وقت فنگر پرنٹ فیڈ نہیں ہو رہا، میں کیا کروں؟
کچھ لوگوں کو فنگر پرنٹ کی تصدیق کے نظام میں دشواری ہوتی ہے۔ سوال کے جواب میں کہا گیا کہ جن افراد کے انگلیوں کے نشانات ابشر سسٹم میں اپنے کھاتوں میں نہیں ڈالے جاسکتے ہیں وہ جوازات کے ذیلی دفتر سے رجوع کریں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جس شخص کا ابشر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے وہ فنگر پرنٹ محفوظ کرنے کے لیے اپنے بینک سے رجوع کرے جہاں اس کا اکاؤنٹ ہے۔
کوئی بھی شخص اپنے فنگر پرنٹس کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اپ ڈیٹ کر سکتا ہے اور ‘ابشر’ سسٹم کی فراہم کردہ کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ذریعے فنگر پرنٹس کو بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔