کویت اردو نیوز : سعودی وزیر مواصلات اور لاجسٹک سروسز انجینئر صالح الجاسر نے ٹیکسیوں کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
اخبار عکاظ کے مطابق سعودی وزیر نے ریاض، مدینہ، جدہ و دمام میں ٹیکسی پرمٹ کے اجراء اور ٹیکسیوں میں گاڑیاں شامل کرنے کے لیے نئی درخواستوں کی وصولی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ریاض، مدینہ، جدہ اور دمام شہروں میں ٹیکسیوں میں مزید گاڑیاں شامل کرنے اور ٹیکسیوں کے لیے نئے پرمٹ جاری کرنے کے لیے درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی”۔
سعودی وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ "اتھارٹی کو پہلے سے موصول ہونے والی درخواستیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی”۔
"جن لوگوں نے اپنی گاڑیوں کو ٹیکسیوں میں شامل کرنے یا 15 دسمبر سے پہلے ٹیکسی پرمٹ جاری کرنے کے لیے درخواست دی ہے، ان کی درخواستیں مؤثر ہوں گی۔”
بیان کے مطابق ریاض، مدینہ، جدہ اور دمام شہروں میں ٹیکسی پرمٹ میں توسیع کی جائے گی۔ اس سلسلے میں کسی بھی ٹیکسی کمپنی کو یہاں گاڑیوں کی تعداد کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوگا۔