کویت اردو نیوز : کفالت کی تبدیلی کے بعد نیا اقامہ کارڈ پرنٹ کرنے کی ضرورت ہے؟
جوزات کے ٹوئٹر پر ایک شخص نے استفسار کیا کہ ‘کفالت تبدیل کر دی گئی ہے۔ اس صورت میں اقامہ کارڈ نیا پرنٹ ہوگا یا وہی پرانا کارڈ کارآمد ہو سکتا ہے؟
سوال کے جواب میں جوازات نے کہا کہ ‘کفالت تبدیل کرنے کے بعد اقامہ کارڈ دوبارہ پرنٹ کرنا ہوگا’۔
کارڈ پرنٹ کے حوالے سے جوازات نے مزید کہا کہ مملکت میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے اقامہ کارڈ آپ کے موبائل فون پر بھی کھولا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اقامہ کارڈ میں کارکن کے کفیل یا کمپنی کے نام کے ساتھ ساتھ آجر کا سیریل کمپیوٹر نمبر بھی ہوتا ہے۔
کفالت تبدیل ہوجانے کےبعد کفیل کانام اور اس کا سیریل نمبر بھی تبدیل کر دیاجاتا ہے جس کے بعد دوسراکارڈ جاری کرنا پڑتا ہے۔
کارکن کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ نئے کارکن کا کارڈ چھاپنے کے لیے ذاتی طور پر کسی بھی اقامہ آفس سے رجوع کرے۔