کویت اردو نیوز : اب آپ’حج 3D’ ایپ کے ذریعے حرمین شریفین میں حج کے مناظر اور مناسک دیکھ سکتے ہیں ۔
سعودی وزارت اسلامی امور نے ‘ جسور’ کے عنوان سے ‘حج تھری ڈی’ نمائش کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیاہے ۔
نمائش میں زائرین کو 3D ٹیکنالوجی کے ذریعے مناسک حج کے مناظر دکھائے گئے جو کہ ایک انتہائی منفرد تجربہ تھا۔
وزارت نے خصوصی ایپ ‘حج تھری ڈی’ کے بارے میں بھی بتایا جو کہ مخصوص سمارٹ فونز پر استعمال ہوتی ہے، جس کے ذریعے وہ حرم شریف کے مناظر اور مناسک حج کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
حج تھری ڈی ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ اس کے استعمال سے دور بیٹھے لوگ بھی حرمین شریفین کے روح پرور مناظر کو دیکھ سکیں گے۔ ایپ اردو، انگریزی، فرانسیسی اور عربی سمیت متعدد زبانوں کو سپورٹ کرتی ہے۔
ایپ کے ذریعے آنے والی اہم ترین معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اس میں آڈیو اور ویڈیو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سسٹم پر اچھی طرح کام کرتی ہے۔