کویت اردو نیوز : آسٹریلیا میں ایک ہوٹل کی انتظامیہ نے ہیئر ڈرائر استعمال کرنے پر ایک خاتون کو 1400 آسٹریلین ڈالر (تقریباً 263,000 روپے) جرمانہ کردیا۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق آسٹریلوی خاتون لینگلے کے کنگز پارک میں منسٹری آف ساؤنڈ کا کنسرٹ دیکھنے کے لیے نووٹیل پرتھ لینگلے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی۔
نہانے کے بعد خاتون نے اپنے بالوں کو ہیئر ڈرائر سے خشک کیا جس سے ہوٹل کا فائر الارم بج گیا۔ فایئر فائٹر نے دروازے پر دستک دی اور خاتون کو خطرے سے آگاہ کیا اور اسے فوراً کمرے سے نکل جانے کی ہدایت کی۔
فائر فائٹر خاتون کو باہر نکال کر خود کمرے میں داخل ہوا لیکن وہاں کچھ بھی نہیں تھا۔ پوچھنے پر خاتون نے بتایا کہ وہ ہیئر ڈرائر استعمال کر رہی ہے۔
جب خاتون نے تین دن بعد اپنے ہوٹل کا بل دیکھا تو اس میں 1,400 ڈالر کا جرمانہ بھی شامل تھا، جو ہوٹل نے کہا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے لیے کال آؤٹ فیس تھی۔
خاتون نے کہا کہ یہ الزام آسٹریلیا کے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے چارجز سے زیادہ ہے۔ اسے کم کیا جائے، لیکن ہوٹل انتظامیہ نے انکار کر دیا، جس کے بعد نہ تو فون آیا اور نہ ہی ای میل کا جواب۔
بعد ازاں یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہوٹل کے ایک منیجر نے خاتون کو اضافی چارج واپس کر دیا۔
واضح رہے کہ چین میں ایک ہوٹل نے صارفین سے دوسری بار نہانے پر فیس وصول کرنے کی پالیسی اپنائی تھی جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی تھی۔