کویت اردو نیوز : پاکستان میں 2023 برائیڈل کوٹیور شو کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔
اس شو کے دوران پاکستانی ڈیزائنرز اور ماڈلز غزہ اور فلسطینیوں کی حمایت میں پیش پیش رہے۔
معروف اداکار و ماڈل احسن خان بھی اسی شو کا حصہ تھے، شو کے دوسرے روز اداکار فلسطین میں امن کے لیے پلے کارڈ کے ساتھ سٹیج پر نظر آئے۔
احسن خان کی ریمپ پر واک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز لے کر اسرائیل کی بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
کالے رنگ کی شیروانی میں ملبوس احسن خان کے اس عمل نے شائقین کو خوب متاثر کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران راجپوت نے برائیڈل کوٹیور کے دوسرے دن کا افتتاح بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کے ساتھ کیا۔
اس شو میں سفید اور سیاہ فش نیٹ ‘کیفییہ’ میں ماڈل دولہاوں کی ایک لائن بھی دیکھی گئی، جو معصوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ تھا۔
تین روزہ فیشن شو میں سائرہ رضوان، شیزا حسن، حسن شہریار یاسین، مہدی، اور دیگر ڈیزائنرز نے اسٹیج پر اپنے ڈیزائن پیش کئے۔
ہوٹل پرل کانٹی نینٹل میں تین روزہ (15 سے 17 دسمبر) برائیڈل کوٹیور ویک کے عظیم الشان فائنل نے اتوار کی رات کو ناقابل فراموش لمحات کے ساتھ اسٹیج کو روشن کیا۔