کویت اردو نیوز 25 اکتوبر: پارلیمانی وزراء کا فرانسیسی صدر کی تقریر پر سخت برہمی کا اظہار!
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام کے خلاف تقریر پر ارکان پارلیمنٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ رکن پارلیمنٹ احمد الفضل نے واضح کہا کہ یورپی عدالت کے مطابق پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کرنا آزادانہ گفتگو کا حصہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے جرائم کی مذمت کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ اسلام، رسولؐ یا مسلمان معتبر شخصیات کی شان میں گستاخی کی جائے۔
ایک اور رکن پارلیمنٹ اسامہ الشاہین نے فرانس کے دوہرے معیار کے بارے میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بیان دیا کہ فرانسیسی اقدار کو مجروح کرنے پر سخت پابندیاں ہیں جبکہ اسلامی اقدار کو بدنام کرنے کی نہ صرف اجازت ہے بلکہ اس کی تائید اور حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: توہین رسالت پر کویت نے فرانس کو زبردست جھٹکا دے دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ایک فرانسیسی شہری پر حملہ کی مذمت کی جاتی ہے لیکن دو فرانسیسی خواتین پر حملہ کرنے کی اجازت صرف اس وجہ سے ہے کہ وہ مسلمان ہیں اور حجاب پہنے ہوئی ہیں۔
رکن پارلیمنٹ عادل الدمخی نے اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بیان ان کے موقف کی عکاسی کرتا ہے۔
رپورٹ برائے عرب ٹامز اسٹاف:
سعید محمود صالح