کویت اردو نیوز : سائنسی دنیا سے جڑے چند دلچسپ حقائق جن سے آپ یقیناً بے خبر ہیں ۔
جب سائنس کے اصولوں کو عام زندگی پر لاگو کیا جاتا ہے اور قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں تو بہت سی ناممکنات تصورات ، امکانات میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ ذیل میں کچھ دلچسپ حقائق ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
• اگر آپ زمین میں آخری کونے تک بالکل سیدھی سرنگ بناتے ہیں اور اس میں کودتے ہیں۔ تو آپ کو دنیا کے دوسرے کونے تک پہنچنے میں صرف اور صرف 42 منٹ اور12 سیکنڈز لگیں گے۔
• ایک درمیانے سائز کے کمولس بادل کا وزن تقریباً 80 ہاتھیوں جتنا ہوتا ہے۔
• بجلی کی صرف ایک کڑک ایک لاکھ ڈبل روٹیاں تیار کرنے کے لیے کافی ہے۔
• گوریلوں اور الووں میں انسانوں سے صرف 2 زیادہ کروموسوم ہوتے ہیں۔
• انسانی لعاب میں ایک قدرتی درد کم کرنے والا مادہ ہوتا ہے جسے opiorphin کہتے ہیں۔ یہ عام درد کم کرنے والی مارفین سے 6 گنا زیادہ موثر ہے۔
• اوسط سائز کے کمرے میں ہوا کا وزن تقریباً 45 کلوگرام ہوتاہے۔
• خون کے سرخ خلیے کو جسم میں مکمل چکر لگانے میں صرف 20 سیکنڈز لگتے ہیں۔