کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں ہندوستانی کو قتل کرنے والے بنگلہ دیشی بھائیوں کو سزائے موت سنادی گئی ہے ۔
سعودی عرب میں جازان کے علاقے میں ایک ہندوستانی شہری کو قتل کرنے والے بنگلہ دیشی بھائیوں کو موت کی سزا سنادی گئی ہے ۔
سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق جازان کے علاقے میں رہنے والے دو بنگلہ دیشیوں نے رقم کے لین دین کے تنازعہ پر اپنے بھارتی ساتھی کو قتل کر دیا تھا۔
نامعلوم بنگلہ دیشی قاتلوں کی جانب سے قتل کے بعد لاش کو دفن کر کے شواہد مٹانے کی تمام ممکنہ کوششوں کے باوجود پولیس اہلکاروں نے واقعہ کا علم ہونے پر قاتلوں کو گرفتار کر لیا تھا ۔
پولیس انتظامیہ کے مطابق ملزمان نے گرفتاری کے فوراً بعد ہی اعتراف جرم کر لیا تھا۔
پولیس افسران نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے پہلے بھارتی شہری کو گاڑی میں بٹھا کر صحرا میں لے گئے اور اس کے گلے میں رومال ڈالا، پھر منہ میں کیڑے مار دوا چھڑک کر اس کا گلا دبا دیا۔
تحقیقات کے بعد بنگلہ دیشی بھائیوں کا چالان فوجداری عدالت میں جمع کرایا گیا، جس پر عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی۔