کویت اردو نیوز : شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی جب مٹر پنیر میں پنیر نہیں تھی۔
بھارت کےدارالحکومت نئی دہلی میں شادی کی ایک تقریب ریسلنگ کےاکھاڑے میں تبدیل ہو گئی ، کھانےکےدوران لڑائی عین اس وقت شروع ہوئی جب مہمانوں کومٹر پنیرکی ڈش پیش کی گئی اور باراتیوں نےپنیر نہ ہونے کیوجہ سے ہنگامہ کیا۔ دلہن والے بھی پیچھے نہ رہے اور جارحانہ انداز میں حملہ کر دیا۔
دولہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں اور مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ پنیر کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، اسے اب تک لاکھوں افراددیکھ چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہےہیں۔ ایک صارف نے کہاہے کہ اگلی عالمی جنگ پنیر پر ہوگی۔
جب کہ ایک صارف نے لکھا ہے کہ پنیر نہیں تو شادی بھی نہیں ۔