کویت اردو نیوز : برطانیہ نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا مطالبہ مانتے ہوئے اہل خانہ کو لانے کے لیے آمدن کی حد کم کر دی ہے۔
برطانوی حکومت نے خاندان کے افراد کو برطانیہ لانے کے لیے آمدنی کی حد 38,700 پاؤنڈ سے کم کر کے 29,000 پاؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے قوانین کا اطلاق یکم اپریل 2024 سے ہوگا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ برطانیہ نے غیر ملکیوں کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے شرائط مزید سخت کرتے ہوئے کم از کم تنخواہ کی شرط 26,200 سے بڑھا کر 38,700 پاؤنڈ کردی تھی، صحت اور سماجی کارکن کے ویزے پر آنے والوں کے لیے زیادہ تنخواہ کی حد سے مستثنیٰ تھا۔
ہوم سیکرٹری نے نئے قوانین کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن ہیلتھ سرچارج £624 سے بڑھا کر £1,035 کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے ورکرز کو والدین اور بچوں کو لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ طالب علم بھی قریبی لواحقین کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے ۔
حکمران جماعت نے انتخابات سے قبل تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کا وعدہ کیا تھا کیونکہ غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے والے افراد حکومت کے لیے درد سر بن چکے ہیں، اس سال جون تک 52,530 افراد غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئےہیں ۔