کویت اردو نیوز : سمارٹ فون استعمال کرنے والے مسلسل نئی ایپس ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں اور پرانی ایپس کو ڈیلیٹ کر رہے ہیں لیکن 2023 کے دوران دنیا بھر میں کون سی ایپس سب سے زیادہ ڈیلیٹ ہوئیں؟
یہ بات TGR نامی کمپنی کی تحقیق میں بتائی گئی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق 2023 کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ انسٹاگرام تھی۔
تحقیق میں ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ رواں سال کے دوران انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں جاننے کے لیے ہر ماہ اوسطاً 1 لاکھ 20 ہزار انٹرنیٹ سرچ کیے گئے۔
تحقیق کے مطابق انسٹاگرام کو ڈیلیٹ کرنے کی سب سے عام وجہ اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں کی گئی تبدیلیاں ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ حالیہ برسوں میں انسٹاگرام میں کافی تبدیلی آئی ہے جبکہ ایپ اشتہارات اور منیٹائزیشن کا مرکز بن چکی ہے جس سے صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں۔
میٹا کی ملکیت والی ایپ کے اب بھی تقریباً 2 بلین صارفین ہیں، لیکن اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر اکاؤنٹ ڈیلیٹ جاری رہتا ہے تو ایک سال کے اندر یہ تعداد کم ہو سکتی ہے۔
انسٹاگرام کے بعد اسنیپ چیٹ دنیا میں سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ تھی جس کو ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لیے ہر ماہ اوسطاً 128,000 لوگ انٹرنیٹ کا رخ کرتے ہیں۔
ایکس (ٹویٹر کا نیا نام) تیسری پوزیشن پر تھا، اس کے بعد ٹیلی گرام اور فیس بک بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر تھے۔
ٹک ٹاک چھٹے سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ تھی، یوٹیوب ساتویں اور واٹس ایپ آٹھویں نمبر پر تھی۔