کویت اردو نیوز : اگرچہ سرد موسم کا تعلق اکثر نزلہ زکام اور فلو جیسے صحت کے مسائل سے ہوتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سردی کے صحت کے لیے کچھ فوائد بھی ہیں جو درج ذیل ہیں۔
ذہنی دباؤ میں کمی
لوگ دوسرے موسموں کی نسبت سردیوں میں زیادہ سوتے ہیں۔ اس سے جسم کو جسمانی اور ذہنی دباؤ کو خود بخود کم کرنے کے لیے زیادہ وقت ملتا ہے۔
صحت مند فضاء
سردیوں میں درجہ حرارت گرنے سے زیادہ تر گرد و غبار اور الرجی زمین کی سطح پر رہتی ہے جس سے الرجی جیسی بیماریاں کم ہوتی ہیں۔ اس موسم میں کیڑوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی جاتی ہے۔ اس لیے جب آپ سردیوں میں سیر کے لیے باہر جاتے ہیں، تو آپ تازہ ہوا کا سانس لے رہے ہوتے ہیں اور بہت زیادہ پر سکون محسوس کرتے ہیں۔
بہتر نظام تنفس
سرد ہوا نظام تنفس کے لیے ضروری ہے۔ یہ پھیپھڑوں کو صاف کرنے اور بلغم سے نجات دلانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ جب ہم ٹھنڈی ہوا میں سانس لیتے ہیں تو یہ ہمارے پھیپھڑوں میں اضطراری ردعمل کا باعث بنتا ہے جو بلغم کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سرد موسم زیادہ کیلوریزجلاتاہے
جسم میں اضافی کیلوریز صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ سرد موسم کیلوریز جلانے میں مدد کرتا ہے۔ سرد موسم جسمانی سرگرمی کو قدرے مشکل بنا دیتا ہےتاکہ اپنی کیلوریز کی مقدار متوازن رہیں ۔
قوت مدافعت میں اضافہ
سردیوں کے دوران سفید خون کے خلیات کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے جسم میں خون کے سفید خلیات پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے جو انفیکشن اور بیماری کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔