کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے غیر ملکی عازمین کی باضابطہ رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک حج ایپ کے ذریعے دنیا بھر سے عازمین حج اور ان کے اہل خانہ کی رجسٹریشن کیلیے درخواستیں وصول کرناشروع کر دی ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایشیا، افریقہ، یورپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور اوشیانا کے براعظموں کے عازمین "نسک حج” کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ حج رجسٹریشن کے بارے میں مزید تفصیلات ویب سائٹ hajj.nusuk.sa سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ای میل ایڈریس کے ساتھ ذاتی اکاؤنٹ بنانے کے بعد، حجاج ویب سائٹ کے ذریعے اپنا نام رجسٹر کر سکتے ہیں اور فراہم کردہ فہرست سے اپنے ملک کا نام منتخب کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نسک حج ایک ون اسٹاپ شاپ پلیٹ فارم ہے، جس کی نگرانی وزارت حج و عمرہ کرتی ہے۔ یہ عازمین حج کو مختلف قسم کے حج پیکجز پیش کرتا ہے جو ان سروس فراہم کنندگان کی طرف سے پیش کیے جاتے ہیں۔
گزشتہ سال کا حج کورونا وبا کے بعد پہلا حج تھا جس میں بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو دو سال کے وقفے کے بعد آنے کی اجازت دی گئی تھی اور 18 لاکھ 45 ہزار سے زائد عازمین نے فریضہ حج ادا کیا تھا جن میں 1 لاکھ 6 ہزار اور 60 ہزار 900 سے زائد عازمین حج بیرون ملک سے سعودی عرب میں پہنچے تھے۔