کویت اردو نیوز : کیا آپ جانتے ہیں کہ سعودی عرب میں واقع” غار الشفا” میں خاص بات کیا ہے ؟
سعودی عرب میں شاہراہ ریاض پر واقع صحرائی وادی العمق میں واقع چٹانی غار "الشفا” سیاحوں میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔
یہاں بڑے پتھر قدرتی طور پر اس طرح رکھےگئےہیں کہ وہ ایک غار بناتے ہیں۔
"غار الشفا” الرین کمشنریٹ کی ایک صحرائی وادی میں واقع ہے۔ دور سے یہ غار ایک ہی چٹان معلوم ہوتا ہے لیکن قریب سے معائنہ کرنے پر چٹانوں کے درمیان ایک کشادہ جگہ ہے جہاں چند لوگ آرام سے بیٹھ سکتے ہیں۔
غار کو سیاحتی مقام قرار دیتے ہوئے میونسپلٹی آف کمشنریٹ نے اس کے اردگرد تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا ہے جبکہ غار تک پہنچنے کے لیے سیڑھیاں بھی بنائی گئی ہیں۔
کوئی بھی غار میں بیٹھ کر صحرائی وادی کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔ غار کو دیکھنے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں وادی الرین کا رخ کر رہے ہیں۔