کویت اردو نیوز : ایپل نے اپنا پہلا مکسڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ، ویژن پرو، جون 2023 میں متعارف کرایا تھا ۔
ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں ورچوئل ریئلٹی (VR) اور Augmented Reality (AR) ٹیکنالوجی پر مبنی ہیڈسیٹ پیش کیا۔
یہ کمپنی کی جانب سے 8 سال میں متعارف کرائی جانے والی پہلی بڑی ڈیوائس تھی، اس سے قبل ایپل واچ کو 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
لیکن اس وقت یہ ڈیوائس فروخت کے لیے پیش نہیں کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ یہ 2024 میں کسی وقت لوگوں کے لیے دستیاب ہو گی۔
لیکن کمپنی نے کوئی خاص تاریخ نہیں بتائی لیکن اب اس کی فروخت کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کا پہلا مکسڈ ریئلٹی ہیڈسیٹ جنوری کے آخر یا فروری 2024 کے شروع میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ایک سال کے اندر 5 لاکھ ہیڈسیٹ فروخت کرنے کی توقع رکھتی ہے۔
خیال رہے کہ عام طور پر ایپل ہر سال 20 ملین سے زیادہ آئی فون فروخت کرتا ہے۔
اس ڈیوائس کو جون میں متعارف کراتے ہوئے، ایپل کے ہیومن انٹرفیس ڈویژن کے نائب صدر ایلن ڈائی نے کہا کہ ہیڈسیٹ صارفین کو اپنے اردگرد کے اے آر ورژن یا مکمل ورچوئل ریئلٹی لوکیشن کا تجربہ کرنے کی اجازت دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ویژن پرو کو کنٹرول کرنا آپ کی آنکھوں، ہاتھوں اور آواز پر منحصر ہے، آپ صرف دیکھ کر سسٹم کے مختلف حصوں کو براؤز کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوائس کے فرنٹ پر ایک شفاف سکرین ہے جس سے آپ اپنے اردگرد کا ماحول دیکھ سکتے ہیں۔
اس ڈیوائس پر iOS ایپس چلانا ممکن ہے، یعنی FaceTime کو AR ٹیکنالوجی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Vision Pro میں ایک 3D کیمرہ ہے جو تصاویر لینے اور VR ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح ڈیوائس میں ہر آنکھ کے سامنے 4k ڈسپلے ہے جبکہ M2 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈیوائس ٹی وی، سراؤنڈ ساؤنڈ سسٹم، طاقتور لیپ ٹاپ اور گیمنگ کنسولز کا متبادل ہے۔
اس ہیڈسیٹ کی قیمت 3499 ڈالر ہے۔