کویت اردو نیوز :میلبورن کی میڈو ہائٹس مسجد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غزہ کے مسلمانوں کی ہمت سے متاثر ہو کر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے بیک وقت اسلام قبول کیا۔
اسرائیل گزشتہ ڈھائی ماہ سے غزہ پر حملے کر رہا ہے اور اب تک 23 ہزار سے زائد افراد شہید اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں لیکن فلسطینی مسلمان ہار ماننے کو تیار نہیں۔
فلسطینی مسلمانوں کے عزم، حوصلے اور ثابت قدمی سے متاثر ہو کر آسٹریلیا میں 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی میڈو ہائٹس مسجد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام 30 خواتین نے کلمہ طیبہ کی تلاوت کے بعد اسلام قبول کیا۔
اس موقع پر نو مسلم خواتین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسلام قبول کرنے والی کرسٹین کارنوگناک نے کہا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد نے ان کے دل کو چھو لیا اس لیے اس نے اسلام قبول کیا۔
ایک اور نو مسلم خاتون جیکولین ریٹزک کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے پر انہیں بہت سکون ملا، انہوں نے غزہ کے حالات دیکھ کر یہ قدم اٹھایا، اب میری خواہش ہے کہ اسلام اور اللہ کا قرب حاصل کروں۔