کویت اردو نیوز : دبئی پولیس نے پانچ گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے جب نوجوان موٹر سائیکلوں پر افراتفری پھیلاتے ہوئے اور رہائشی علاقوں کے قریب غیر قانونی ڈرائیونگ کرتب کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف محیر المزروعی نے بتایا کہ گزشتہ بدھ کی نصف شب کے بعد ٹریفک گشت کرنے والوں نے پانچ گاڑیوں کو پکڑا۔
"ڈرائیور افراتفری پھیلا رہے تھے، اسٹنٹ کر رہے تھے، شور مچا رہے تھے اور ناد الشیبا اور المیدان سٹریٹ کے علاقوں میں رہائشیوں کو پریشان کر رہے تھے۔”
انہوں نے کہا کہ "انکی لاپرواہی سےڈرائیونگ اور اونچی آواز میں گاڑیاں نہ صرف پریشانی کاباعث بنی ہیں بلکہ سڑک استعمال کرنیوالوں کی زندگیوں کوبھی خطرےمیں ڈال رہی ہیں۔”
اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے 280 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا تھا ، نوجوان کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل قبضے میں لے لی گئی تھی ۔
دبئی پولیس کے مطابق نوجوان نے تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا کر نہ صرف اپنی زندگی بلکہ راہگیروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیاتھا ۔
دبئی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف المزروعی نے کہا کہ "ٹریفک فورس نے نوجوان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔”
ٹریفک قانون کے مطابق موٹر سائیکل واپس لینے پر 50 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔